کویت اردو نیوز 02 مارچ: کویت میں بھارتی سفارتخانہ نے اپنی خدمات معطل کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق "کوویڈ 19” کے خلاف صحت سے بچاؤ کے پیش نظر بھارتی سفارتخانے کی خدمات معطل کردی گئیں۔ بھارتی سفارتخانے نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے آج 2 مارچ سے جمعرات 4 مارچ تک سفارتخانے کی خدمات معطل کردیں ہیں۔
بھارتی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ "ہنگامی صورتوں کے لئے قونصلر اپنی خدمات فراہم کرتا رہے گا جبکہ قونصلر سیکشن سے ویب سائٹ cons1.kuwait@mea.gov کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے تاہم پاسپورٹ سروس کے تین مراکز خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔
سفارتخانے نے مارچ کے مہینے میں ہونے والے تمام ایوینٹس کو آئندہ اطلاع تک دوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔