کویت اردو نیوز 12 مارچ: ملک میں جوے کا ایک اور واقع 19افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے خیطان کے علاقے میں جوا کھیلتے ہوئے مختلف قومیتوں کے 19 افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ میں سیکیورٹی تعلقات اور میڈیا کی عمومی انتظامیہ نے بیان میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو کلپ میں جوا اور بیٹنگ کی مشق کرنے والے تارکین وطن کا ایک گروپ شامل تھا جنہیں واضح طور پر جوا کھیلتے دیکھا جاسکتا تھا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ رہائشی امور کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے تفتیش کے دوران ضروری تحقیقات کیں اور خیطان کے علاقے میں اس جگہ کی نگرانی کی گئی۔ مسلسل نگرانی اور معلومات کی تصدیق کے بعد چھاپے سے قبل قانونی اجازت حاصل کی گئی اس کے بعد معلومات کے مطابق اپارٹمنٹ میں چھاپہ مارا گیا اور مختلف قومیتوں کے 19 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کویت پولیس کی مھبولہ میں بڑی کاروائی، جوا کھیلنے والا گروہ گرفتار کر لیا
انتظامیہ نے تصدیق کی کہ جوا کھیلنے کا دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا جبکہ ملزمان پر ضروری قانونی اقدامات اٹھانے کے لئے مجاز اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا۔