کویت اردو نیوز: کویت کے لیبر ریگولیشنز کے مطابق بیوی اور بچوں کے لیے بنیادی کفیل "باپ” ہے۔ اپنے بچے اور بیوی کے لیے بطور کفیل ہونے کے لیے، فرد کی تنخواہ کی حد کم سے کم 800 کویتی دینار ہونی چاہیے جبکہ اس کے پاس یونیورسٹی ڈگری ہونا ضروری ہے اور اس کی ملازمت کو اہلیت کے مطابق ہونا چاہیے۔
کویت اور کویت سے باہر پیدا ہونے والے بچے جن کی عمر پانچ سال سے زیادہ نہیں ہے، کے والدین جو کویت میں کام کر رہے ہیں ، انہیں تنخواہ کی شرط کے نئے اصول سے خارج کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔
مائیں اپنے بچوں کو ڈیپینڈنٹ/ فیملی ویزا پر سپانسر کر سکتی ہیں بشرطیکہ ان کی تنخواہ کی حد 800 دینار ماہانہ ہو جس کا ذکر ورک پرمٹ پر صرف اس صورت میں کیا گیا ہے جب شوہر فوت ہو گیا ہو یا طلاق یافتہ ہو یا اگر شوہر اپنی بیوی اور بچوں کو پیچھے چھوڑ کر ملک سے باہر چلا گیا ہو جبکہ تنخواہ اور یونیورسٹی کی ڈگری کے ضوابط ان ماؤں کو متاثر نہیں کرتے جن کے بچے پہلے ہی کویت میں مقیم ہیں تاہم منحصر ویزا کے ساتھ منسلک دو رکاوٹیں ہیں۔
- پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والی بیوی اپنے شوہر کی کفالت نہیں کر سکتی
- ایک بار جب بیٹا 21 سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے، تو وہ اپنے والدین کے ویزا کے تحت رہنے کے لیے نااہل ہو جاتا ہے۔
نیچے دئیے گئے ان پیشے میں کام کرنے والوں کو یونیورسٹی کی ڈگری کی شرط سے خارج کر دیا گیا ہے۔
- حکومتی شعبے میں مشیر، جج، استغاثہ، ماہرین، اور قانونی محققین
- ڈاکٹر اور فارماسسٹ
- یونیورسٹیوں، کالجوں اور اعلیٰ اداروں میں پروفیسرز
- سرکاری شعبے میں اسکول کے پرنسپل، نائبین، تعلیمی سرپرست، اساتذہ، سماجی کارکن اور لیبارٹری ٹیکنیشن
- یونیورسٹی کے مالیاتی اور اقتصادی مشیر
- انجینئرز
- آئمہ، مبلغین، مساجد کے مؤذن، اور قرآن کریم کے حافظ
- سرکاری اداروں اور نجی یونیورسٹیوں میں لائبریرین
- وزارت صحت کے ملازمین، بشمول نرسیں، پیرا میڈیکس جو مختلف اسپیشلائزیشنز میں میڈیکل ٹیکنیکل عہدوں پر فائز ہیں، اور سماجی خدمت کے شعبے میں کام کرنے والے
- سرکاری شعبے میں سماجی کارکن اور ماہر نفسیات
- صحافی، میڈیا پروفیشنلز اور نامہ نگار
- فیڈریشن اور اسپورٹس کلب میں کوچز اور کھلاڑی
- پائلٹ اور فلائٹ اٹینڈنٹ
- میت کو غسل دینے اور ان کی تدفین کرنے والے