کویت اردو نیوز 17 مارچ: یونین آف کنزیومر کوآپریٹو سوسائٹیوں کے چیئرپرسن فہد الکعشتی نے حکومت سے جزوی کرفیو کے اوقات میں نرمی پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
روزنامہ القبس کی خبر کے مطابق یونین آف کنزیومر کوآپریٹو سوسائٹیوں (جمعیہ) کے چیئرپرسن فہد الکعشتی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جزوی کرفیو کی مدت کو 12 گھنٹے سے کم کرکے 10 گھنٹے کیا جائے یعنی شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو جاری رکھا جائے اور خریداری کے اوقات میں ترمیم کی جائے۔ بار کوڈ سسٹم کے ذریعہ کوآپریٹیو سوسائٹیوں میں کرفیو کی مدت کے دوران شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک خریداری کی اجازت دی جائے۔
الکعشتی نے واضح کیا کہ اس تجویز کا ہدف خریداری مراکز اور ٹریفک جام میں بھیڑ کو کم کرنا ہے نیز جزوی کرفیو کے دوران یا غیر پابندی والے اوقات میں ایڈوانس بکنگ نظام کے ذریعے خریداری کے اوقات میں اضافہ کرکے کوآپریٹیو سوسائٹیز پر دباؤ کم کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ کوآپریٹو سوسائٹیوں میں ریستورانٹس کو کرفیو کے پانچ گھنٹوں کے دوران رہائشی علاقوں میں آرڈر کی فراہمی کی اجازت دی جائے۔