کویت اردو نیوز 15 اکتوبر: کویت کے رکن پارلیمنٹ نے ایک بار پھر سے غیرملکیوں کی ملک سے باہر منتقل شدہ رقوم پر ٹیکس عائد کرنے کا بل پیش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق رکن پارلیمنٹ اسامہ المنور نے کویت میں مقیم افراد کی ترسیلات زر (کویت سے باہر دوسرے ممالک میں رقم منتقل کرنے) پر ٹیکس عائد کرنے کا بل پیش کر دیا ہے۔ یہ بل بینکوں اور مالیاتی اداروں کو غیر ملکیوں کی ترسیلات زر پر کارروائی کرنے کا حکم دیتا ہے تاکہ وہ دوسرے ممالک میں منتقل کی گئی رقم پر ٹیکس وصول کریں۔ اگر منتقل شدہ رقم کویت میں کام کرنے والے فرد کی سالانہ آمدنی کے 50 فیصد سے زیادہ ہو تو وزارت خزانہ ٹیکس کی رقم کی وضاحت کرے گی جو کہ پانچ فیصد سے کم نہیں ہوگی اس بات کی وضاحت کے ساتھ کہ سالانہ آمدنی کا حساب
ایک سال کے اندر کویت میں کام کرنے والے متعلقہ فرد کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی تمام رقم کو شامل کرکے کیا جاتا ہے۔ ٹیکس کی رقم ہر سال کے آخر تک شمار کی جائے گی اور جمع شدہ ٹیکس کو عوامی خزانے میں شامل کیا جائے گا علاوہ ازیں ایسے تارکین وطن جن کی ماہانہ تنخواہ 350 کویتی دینار سے کم ہیں ان پر اس قانون کو لاگو نہیں کیا جانے گا۔
یاد رہے کہ خلیجی ریاست کویت ایک ٹیکس فری ملک ہے جہاں غیرملکیوں کی ماہانہ تنخواہ یا ترسیلات زر پر کسی قسم کا ٹیکس عائد نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ماضی میں متعدد کویتی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے کویت میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس عائد کرنے کے بل پیش کئے جا چکے ہیں جن پر فی الحال اب تک کوئی پیشرفت نہیں کی گئی لیکن عالمی وبائی امراض کے پھیلاؤ اور معمولات زندگی بحال ہونے کے بعد کے بعد یہ معاملہ دوبارہ اٹھایا گیا ہے۔