کویت اردو نیوز 25 مارچ: ماہ رمضان میں بھی کرفیو جاری رہے گا یا نہیں؟ وزارت صحت کا بڑا فیصلہ متوقع
روزنامہ الانباء کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے جزوی پابندی عائد کرنے کے بعد انفیکشن کی شرح میں استحکام کی نگرانی کے بعد اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ سویب ٹیسٹ کے دوران کورونا متاثرین کی شرح دس دن قبل 18 فیصد رہی تاہم اب کرفیو کے اطلاق کے بعد کیسوں میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع نے اشارہ کیا کہ توقع کی جارہی ہے کہ ہم اگلے ہفتے میں متاثرین کی تعداد میں کمی کا مشاہدہ کریں گے کیونکہ اعدادوشمار کے مطابق کیسوں میں ہر دن کے ساتھ کمی واقع ہورہی ہے جو ملک میں لگی پابندی کے مثبت نتائج کا ثبوت ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ رمضان المبارک میں جزوی پابندی کے تسلسل کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے اور یہ معاملہ اگلے ہفتے کورونا ٹیکنیکل کمیٹی کے زیر غور آئے گی اور اس کے بعد ہی کسی حتمی فیصلے کی توقع کی جاسکتی ہے۔