کویت اردو نیوز 14 مئی: کویت کے مبارک الکبیر ہسپتال کے جنرل سرجری کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبداللہ الحداد نے ہسپتال میں کینسر کی رسولیوں کے دو آپریشنوں کی کامیابی کا انکشاف کیا۔
تفصیلات کے مطابق طبی ٹیم نے ایک رسولی چھاتی اور دوسری رسولی نظام انہضام کے پاس والی بڑی آنت سے نکالی جبکہ دوسرے آپریشن کے دوران طبی ٹیم نے ایک ٹیومر بڑی آنت اور دوسرا ٹیومر یوٹرس سے نکالا۔ ڈاکٹر عبداللہ الحداد نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں مریض مکمل صحت یاب ہو گئے اور انہیں ہسپتال سے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی ترقی اور اینڈو سکوپی نے سرجریوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ الحداد نے 45 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد سے
یہ دریافت کرنے کے لیے اینڈوسکوپی معائنہ کرنے کا مطالبہ کیا کہ آیا ان کو بڑی آنت اور ملاشی کی بیماریاں ہیں یہ بتاتے ہوئے کہ اینڈوسکوپی بہت محفوظ ہے اور اس کی پیچیدگیاں بہت کم ہیں۔