کویت سٹی 27 اپریل: وزارت داخلہ کے رہائشی امور کے محکمہ کو کمپنیوں کے ملازمین کے رہائشی اجازت ناموں کی آن لائن تجدید کے لئے کمپنیوں کے مالکان اور نمائندوں کی ایک بڑی تعداد موصول ہوا جن کا مقصد تجدید کے لئے یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ حاصل کرنا تھا۔ افراتفری کو روکنے اور وزارت صحت کے مقرر کردہ رہنما اصولوں پر عمل درآمد کرنے کے لئے زائرین کے درمیان معاشرتی دوری برقرار رکھی گئی۔رہائشی امور کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کمپنیوں کے مالکان کی طرف سے 320 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کوڈ حاصل کر کے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرنے والی کمپنیوں کو اپنے ملازمین کے اقامہ کی تجدید کی اجازت دے دی گئی۔ محکمہ رہائش امور نے صحت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے الدجیج کے علاقے میں واقع ایک ہال کو مختص کیا ہے جس میں کمپنی کے مالکان یا نمائندوں کی درخواستیں وصول کی جائینگی۔ وزارت کی رپورٹ کے مطابق پہلے ہی دن کمپنیوں کے مالکان اور نمائندوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی جو یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ حاصل کرنا چاہتے تھے۔ افراتفری کو کم کرنے اور کام کے بہاؤ کو آسانی کے ساتھ انجام دینے کے لئے ہر روز 200 اپوائنٹمنٹ دیئے جاتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے آجروں کو ملازمین کے اقاموں کی تجدید اور توسیع کے لئے آن لائن خدمات بھی فراہم کردی ہیں۔