کویت اردو نیوز 04 اپریل: 60 سال سے بڑی عمر والے افراد کے ورک پرمٹ کی تجدید کے فیصلے میں ترمیم کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 60 سے زائد عمر والے تارکین وطن کی سروس کی معطلی اور انکے ورک پرمٹس کی تجدید پر پابندی کے فیصلے کی منسوخی اگلے دو ہفتوں میں متوقع ہے۔
روزنامہ القبس کی 28 مارچ کو شائع کردہ خبر کی تصدیق کردی گئی جس کے مطابق 60 سال سے زائد عمر والے تارکین وطن کارکنان کے ورک پرمٹس کی تجدید یر پابندی کے فیصلے میں ترمیم کردی جائے گی۔ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت میں پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریٹو ڈویلپمنٹ سیکٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایمن الانصاری نے ورک پرمٹس تجدید کے فیصلے کی منسوخی میں آئندہ دو ہفتوں میں ترامیم ہونے کی تصدیق کی ہے۔
الانصاری نے کچھ دیر قبل شویخ انڈسٹریل ایریا میں فیلڈ ٹور کے موقع پر انکشاف کیا کہ اس فیصلے میں ترامیم متوقع ہیں جن کا اعلان دو ہفتوں میں کیا جائے گا۔ ان ترامیم میں کچھ تکنیکی امور بھی شامل ہیں اور ان کا بھی باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔