کویت سٹی 19 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مالی بحران کا شکار کویتی شہریوں کے لئے ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سماجی امور اور وزیر مملکت برائے معاشی امور مریم العقیل نے اتوار کے روز شہریوں کی امداد کے لئے "کویتیز وِدآوٹ سیلریز” نام کی ایپلیکیشن لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے کورونا وائرس کے بحران کے دوران شہریوں کا وہ طبقہ جنہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے اور وہ سخت مالی پریشانی کا شکار ہیں انکی امداد کی جائے گی۔
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: عرب ممالک میں تیل کے بحران کا اندیشہ
وزیر مریم العقیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے شہریوں کے اس طبقے کی معلومات حاصل ہونا شروع ہوچکی ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ سہولت صرف کویتی شہریوں کے لئے مخصوص کی گئی ہے۔
اجنبیوں کے گھروں کرائے معاف کئے گئے کہ نہیں جن کو مارچ میں ہی نوکریوں سے نکال دیا گیا تھا اور ابھی تک نیی نوکریاں نہیں ملیں ان کے لئے کیا قانون بنایا گیا ہے