کویت اردو نیوز 06 اپریل: خواتین سے متعلق وزارت اوقاف و اسلامی امور کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اوقاف و اسلامی امور نے صحت کی ضروریات کے پیش نظر مساجد میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
وزارت اوقاف و اسلامی امور نے تصدیق کی ہے کہ آنے والے رمضان المبارک میں نماز تراویح اور مساجد کا قیام صرف مردوں کے لئے ہوگا اس کے علاوہ چندے اور زکوۃ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ "اس سال رمضان میں مساجد میں چندہ جمع کرنے کی اجازت یا اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ وزارت برائے سماجی امور کے ہاتھ میں ہے تاہم سماجی امور کی وزارت نے ابھی تک اس سے متعلق کوئی بیان یا فیصلہ جاری نہیں کیا ہے۔
وزارت کے سیکرٹری اطلاعات فرید عمادی نے روزنامہ الرای کو بتایا کہ "وزارت نے مساجد کو لیس کرنے اور متعلقہ محکموں کے ساتھ متعدد میٹنگیں کرکے مساجد کو تمام ضروریات مہیا کی ہیں جو صحت کی ہدایات کی تکمیل کو یقینی بناتی ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "بدقسمتی سے اس رمضان المبارک میں صحت کی ضروریات کے نفاذ کے پیش نظر خواتین کے لئے نمازی ہال دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ مساجد میں خواتین کے نماز ہال صرف اس سال مردوں کے لئے مخصوص ہوں گے اور خواتین اور بچوں کو گھروں میں عبادت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
عمادی نے بتایا کہ مسجد الکبیر اس سال تراویح کی نماز اور قیام کے لئے صرف مردوں کے لئے کھلی ہوگی اور بہت سارے معزز قارئین مقامی طور پر رہنمائی کریں گے۔ تلاوت کرنے والے اور مبلغین بیرونی میزبانی نہیں کریں گے۔