کویت اردو نیوز 20 جون: کویت کے لئے شروع کی جانے والی براہ راست پروازوں میں زیادہ خطرے والی ممالک بھی شامل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی جانب سے جمعرات کو یکم اگست سے غیر ملکیوں کو کویت میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ براہ راست پروازیں کویت سے جانے اور واپس آنے کے لئے چلیں گی۔ زیادہ خطرے والے ممالک سے آنے والی براہ راست پروازیں بھی بحال کر دی جائیں گی بشرطیکہ جہاز میں موجود مسافروں کے پاس جائز رہائشی اقامہ کے ساتھ ساتھ صحت کے حکام کے ذریعہ منظور شدہ ویکسین (فائزر ، آسٹرازینیکا ، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن) کی دو خوراکیں لگ چکی ہوں۔
روزانہ الانباء کی خبر کے مطابق کویت میں کام کرنے والی ایئر لائنز کے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کو کمرشل پروازوں کے آپریشن کے لئے درخواست دیں تاکہ وہ تمام مقامات پر آنے اور جانے والی پروازوں کے لئے اپنے آپریشن دوبارہ شروع کریں۔ فی الحال 3,500 مسافروں کو روزانہ کی اجازت ہے اور اس وقت اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہے لیکن روزانہ آنے والے افراد اس سطح تک نہیں پہنچ سکے جس کی توقع کی جا رہی ہے۔ کویت کا منصوبہ ہے کہ جب 70 فیصد سے زیادہ آبادی (کویتی بشمول غیرملکیوں) کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گے تو زیادہ خطرے والے ممالک کی فہرست منسوخ کردی جائے گی۔
دوسری جانب جزیرا ایئرویز نے ہیتھرو اور کویت کے مابین ایک نیا براہ راست روٹ شروع کیا ہے۔ پروازیں A320neo پر چلائی جائیں گی جو اس طیارے کی نوعیت کا دنیا کا سب سے لمبا راستہ ہے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "براہ کرم ہمارے ایئر لائن فیملی کے نئے ممبر جزیرا ایئر ویز کا خیرمقدم کریں”۔