کویت اردو نیوز 12 مارچ: کویت کے ماہر موسمیات محمد کرم کے بیان کے مطابق اگلے دو گھنٹوں میں ملک میں ایک تیز طوفان آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہر محمد کرم نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ آج بروز جمعہ کو ملک میں دھول کی لہر دوڑ رہی ہے۔ تیز شمال مغربی ہواؤں کے ساتھ 70 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلتی ہوئی ان ہواؤں میں حد نظر 500 میڑ سے کم رہ گئی ہے۔
کرم نے توقع کی تھی کہ مٹی کی لہر اور خاک طوفان جو موجودہ حالیہ سے کہیں زیادہ ہے کویت کے بیشتر علاقوں میں دو گھنٹوں کے اندر ملک کے مغرب سے آئے گا۔ ہواؤں اور مٹی میں شدت کی وجہ سے کچھ کھلے علاقوں میں حد نظر 0 ہوگی جبکہ کچھ رہائشی علاقوں میں 200 میٹر سے بھی کم تک پہنچ جائے گی۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ ہفتے کے روز صبح سویرے دھول کا طوفان کم ہوجائے گا اور درجہ حرارت میں واضح کمی کے ساتھ صبح تک دھول برقرار رہے گی۔