کویت سٹی 12 جولائی: نماز جمعہ کے لئے صحت عامہ اور معاشرتی اقدامات کے پیش نظر وزارت صحت کی جانب سے صحت کی ضروریات کا اعلان کیا جو ان مساجد میں ضرور اٹھائی جائیں گی جہاں نماز جمعہ اسی ہفتے سے شروع ہوگی۔
وزارت نے جمعہ کی نماز کے انعقاد کے لئے 15 شرائط طے کی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
- مساجد کو نماز کے وقت سے آدھے گھنٹہ قبل نماز جمعہ کے لئے کھول دیا جائے گا جو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کافی ہیں کہ نمازی سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے منظم انداز میں داخل ہوں۔
- صرف 18 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو مسجد میں داخلے کی اجازت ہو گی جو کسی دائمی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں۔
- نمازیوں کو مسجد میں اپنی موجودگی کے دوران منہ اور ناک کو ڈھانپنے والا ماسک پہننا ہو گا
- زمین پر لگائے گئے نشانات کے مطابق نمازیوں کے درمیان فاصلہ ڈیڑھ میٹر ہونا چاہئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بینکوں نے خارجیوں کو قرض دینے کی سہولت ختم کر دی
- ہر نمازی کے لیے اپنا ذاتی جائے نماز (نماز کی چٹائی) ساتھ لانا لازم ہو گا۔
- نمازیوں کے درمیان ہجوم کو کم کرنے کے لئے نماز کے بعد مسجد کے تمام داخلی و خارجی دروازے کھولے جائیں گے۔
- سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد کے اندر دستیاب جگہ کے مطابق نمازیوں کی مخصوص تعداد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ لوگوں کو منظم کرنا ہو گا اور مقررہ تعداد سے زیادہ داخل ہونے سے روکنا ہو گا خاص کر نماز کے دوران اگر ممکن ہو تو پولیس کی مدد لی جائے گی۔
- مسجد میں داخلے سے پہلے انفراریڈ تھرمو میٹر سے لوگوں کا درجہ حرارت جانچا جائے گا، 37.5 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے تجاوز کرنے والے افراد کو مسجد میں داخلے کی قطع اجازت نہیں ہو گی۔
- مسجد کے اندر زیادہ مقدار میں ہینڈ سینیٹائزر (جراثیم کش مادہ) اور ٹشو پیپر رکھنے کی فراہمی ہو گی۔
- نماز کے دوران مختصر آیات کو پڑھنے کو مدنظر رکھتے ہوئے خطبہ جمعہ کی مدت کو 10 منٹ تک محدود کیا جائے گا۔
- نمازیوں کے لئے لازم ہو گا کہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نماز کے اختتام کے فورا بعد مسجد سے روانہ ہوں۔
- وضو کرنے اور غسل کرنے کے مقامات بند رہیں گے۔
- نمازیوں کے لئے صحت سے آگاہی کے لیے مسجد کے داخلی راستے پر معلومات کی اشاعت مثلاً نماز سے پہلے اور بعد میں مصافحہ کرنے سے اجتناب کرنا ، کھانسی اور چھینکنے کے آداب پر عمل پیرا ہونا ، داخلے اور جاتے وقت جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا ، اور بات چیت سے پرہیز کرنا۔
- زیادہ آبادی اور انفیکشن والے علاقوں میں نماز جمعہ کے لئے مساجد کو بند رکھا جائے گا۔
- مسجد کے اندر وقفہ وقفہ سے صفائی کو برقرار رکھنا اور نماز کے بعد نمازیوں کی استعمال کی گئی جگہ کو جراثیم سے پاک کرنا ہو گا۔
Related posts:
07 سالوں کے دوران کویت کے درجہ حرارت میں 11 ڈگری اضافہ
امیر کویت نے روایت سے ہٹ کر نئی مثال قائم کر دی
کویت کی لیبر مارکیٹ میں کتنے پاکستانی موجود ہیں اعدادوشمار جاری
کویت کے معروف اور قدیم مذبح خانے نے قربانی کی قیمتیں جاری کردی
بھارتی ڈیلٹا کورونا وائرس کویت میں داخل ہو گیا
کویت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ڈیلیوری پر پابندی عائد کر دی
کویت: نومولود بچوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار متعارف
کویت میں تعینات بھارتی سفیر سبی جارج کرونا وائرس کا شکار ہو گئے