کویت اردو نیوز 11 نومبر: رہائشی ویزوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہائشی اقاموں میں تجدید کی اجازت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ویزا کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے افراد کی فائلوں پر نظرثانی کرنا شروع کردی ہے جن کی رہائش سال 2019 میں ختم ہوگئی تھی تاکہ حکام کے فیصلے کی بنا پر کچھ معاملات کو ان کے رہائشی اقاموں میں ترمیم کرنے کی اجازت دی جائے۔
خلاف ورزی کرنے والے ایسے افراد جنہوں نے جنوری 2020 سے قبل اپنی درخواست دائر کردی تھی صرف ان کے بارے میں ہی غور کیا جائے گا۔ سیکیورٹی فورسز ان کی فائل کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گی کیونکہ COVID-19 کے باعث وزارتوں میں کام کے رکنے کی وجہ سے وہ فائلیں عرصے سے زیر التواء ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ویزا خلاف ورزی کرنے والوں کی فائلیں بڑھ رہی ہے اور انہیں رہائشی اقامہ کی تجدید کی اجازت دینے سے پیچیدہ مسئلہ حل ہوسکتے تھے۔
ایک اندازے کے مطابق اپریل 2020 سے کویت میں 100،000 کے قریب ویزا کی خلاف ورزی کرنے والے موجود تھے۔ اسی مہینے میں کوویڈ 19 کے بحران میں شدت آرہی تھی تاہم وزارت داخلہ نے ایک عام معافی پروگرام شروع کیا جس کے تحت غیر اجازت نامہ رکھنے والوں کو بغیر کسی جرمانے (چھوٹ) ملک چھوڑنے کا موقع مل گیا جبکہ حکومت نے ان کی ٹکٹوں کے اخراجات بھی خود برداشت کئے۔
معافی پروگرام کے نتیجے میں اپریل اور جون کے درمیان رہائشی اقامہ نہ رکھنے والے 26،000 افراد کویت چھوڑ گئے۔