کویت اردو نیوز 09 مئی: کویت کی 13 فیصد آبادی کی کورونا کے خلاف ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے: وزارت صحت
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ملک میں انسداد کورونا ویکسین کی شرح میں مزید تیزی آئے گی کیونکہ آکسفورڈ ویکسین کی تیسری کھیپ جس میں 388،000 خوراکیں شامل ہیں پیر کے روز ملک پہنچنے کی امید ہے۔ ویکسی نیشن کی تیسری کھیپ روس سے درآمد کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہریوں اور رہائشیوں کو دی جانے والی خوراکوں کی تعداد دسمبر کے آخر سے لے کر اب تک 10 لاکھ اور 500 ہزار خوراکوں سے تجاوز کر چکی ہے جو مجموعی آبادی 4.7 ملین کا 34.5 شرح فیصد ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اب تک ویکسین کی دو خوراکیں وصول کرنے والے افراد کی تعداد تقریبا 600،000 تک پہنچ چکی ہے جو کل آبادی کا تقریبا 13 فیصد ہے۔
عہدیداروں کے مطابق یہ اعداد و شمار متعدد فیصلوں کے حل کے لئے اہم کردار ادا کریں گے جن پر کل وزراء کونسل اپنے اجلاس میں غور کرے گی خاص طور پر ملک میں کچھ تجارتی سرگرمیوں کا افتتاح جیسے ریستوراں کے اندر صارفین کو اجازت دینا بشرطیکہ حکام کے ذریعہ طے شدہ صحت کی ضروریات کا اطلاق ہو اس کے علاوہ بچوں کے تفریحی مقامات وغیرہ کا کھلنا بھی متوقع ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کونسل وزارتوں ، ایجنسیوں اور سرکاری ایجنسیوں میں ملازمین کی حاضری کی شرح کو 30 فیصد کے بجائے 70 فیصد کرنے پر غور کرے گی۔ کونسل اپنے اجلاس میں رمضان کے بعد جزوی پابندی جاری رکھنے یا ختم کرنے کا بھی فیصلہ کرے گی تاہم پابندی کے جاری رہنے یا منسوخی کا فیصلہ صحت حکام کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد کیا جائے گا جو آج (اتوار) کو مکمل ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ اجلاس کی میز پر سب سے نمایاں فیصلہ کھلے میدانوں یا مساجد میں عید کی نماز کو محدود کرنا ہے۔