کویت اردو نیوز 25 مئی: گرمی میں شدت اور سورج کی براہ راست کی وجہ سے کھلی جگہوں پر کاموں پر پابندی کا اطلاق یکم جون سے صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ایک باخبر ذرائع نے روزنامہ الانباء کو انکشاف کیا ہے کہ انتہائی گرما موسم کے دوران دوپہر کے وقت میں کھلی جگہوں پر کام کرنے کی ممانعت کے فیصلے کو لاگو کرنا یکم جون سے شروع ہوتا ہے اور اگست کے اختتام تک جاری رہتا ہے۔ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ PAM نے یکم جون سے 31 اگست تک براہ راست سورج کی روشنی میں کام روکنے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے کے مطابق براہ راست سورج کی روشنی و حرارت کی وجہ سے صبح 11 بجے سے شام 4:00 بجے تک کھلے علاقوں میں کام روک دئیے جائیں گے۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ اتھارٹی دوپہر کے معائنہ کی ٹیموں کے لئے کام کے ایک طریقہ کار کے قیام پر کام کررہی ہے جس کا آغاز ملک کے تمام گورنیٹس میں یکم جون سے ہونے والے فیصلے کے ساتھ لاگو ہوگا۔
انہوں نے اس بات کا اشارہ کیا کہ اتھارٹی پابندی کے اوقات کے دوران کھلی جگہوں پر کارکنوں کی موجودگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر آنے والی اطلاعات پر بھی نظر رکھے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کہ کاروباری ادارے و مالکان فیصلے کی پاسداری کریں گے تاکہ وہ قانونی طور پر جوابدہ نہ ہوں اور کسی قسم کی قانونی کاروائی سے بچ سکیں۔
ذرائع نے زور دے کر کہا کہ اس فیصلے کا مقصد کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، نہ کہ کام میں خلل ڈالنا جبکہ کھلی جگہوں پر کام کی ممانعت کے گھنٹوں کو کم درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے شام کے اوقات کار میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے کارکنوں کی صحت کو پہنچنے والے نقصانات سے بچایا جا سکے اور پیچھے رہ جانے والے گھنٹوں میں کام کی تلافی ہو سکے۔