کویت اردو نیوز 08 نومبر: المسیلہ کی طرف جاتے ہوئے جاسم محمد الخرافی روڈ پر السالمی روڈ کا راستہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن 10 نومبر بروز بدھ کو صبح کے وقت المسیلہ کی سمت میں جاسم محمد الخرافی روڈ پر السالمی روڈ کا راستہ کھول دے گی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ السالمی روڈ کا اخراج پروجیکٹ نمبر E/259 کا حصہ ہے۔ شمالی علاقائی سڑک کی تعمیر، تکمیل اور دیکھ بھال 06 نمبر رِنگ روڈ سے انٹرسیکشن نمبر 4 تک ہے جس کی لمبائی 20 کلومیٹر ہے”۔ ذرائع نے مزید کہا کہ شمالی علاقائی سڑک کو منسلک تصویر میں سبز رنگ میں دکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب حکام نے سڑک استعمال کرنے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹریفک کی مخصوص رفتار کی پابندی کریں تاکہ سب کی حفاظت کو برقرار رکھا جا سکے۔