کویت اردو نیوز 25 جون: امیر الکویت شیخ نواف الاحمد الصباح گزشتہ روز نجی دورے پر جرمنی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق امیر الکویت عزت مآب شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح جمعرات کی شام نجی دورے پر وفاقی جمہوریہ جرمنی روانہ ہوئے۔ جرمنی ایئر پورٹ پر امیر الکویت کا استقبال وفاقی جمہوریہ جرمنی میں تعینات کویت کے سفیر نجیب عبد الرحمن البدر اور کویتی سفارتخانے کے ممبران نے کیا۔ جرمنی روانگی سے قبل کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈپٹی امیر ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الاحمد ، سینئر شیخ نصر المحمد الاحمد الصباح ، شیخ صباح الخالد ، وزیر اعظم اور قائمقام اسپیکر قومی اسمبلی احمد خلیفہ الشاہومی اور سینئر ریاستی عہدیداروں نے امیر الکویت کو جرمنی کے لئے وداع کیا۔
دوسری جانب نائب امیر اور ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے فلپائن کے سابق صدر کی وفات پر ان کے مخلصانہ اور خلوص سمیت فلپائن کے دوست جمہوریہ صدر روڈریگو ڈورٹے کو تعزیت کا ایک مراسلہ ارسال کیا اور ان کے کنبہ و لواحقین کو صبر کی خواہش کا اظہار کیا۔