کویت اردو نیوز 03 اکتوبر: سفارتی مشنز کے سربراہان کی جانب سے آج کویت کا خاص دورہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عرب اور اسلامی ممالک کے متعدد سربراہان اور سفیروں نے آج ہفتے کے روز کویت کا خاص دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مرحوم امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی قبر پر حاضری دینا اور فاتحہ خانی تھی۔
آج صبح پہنچنے والی اعلیٰ شخصیات میں مملکتِ بحرین کے سفیر صلاح الملیکی اور سینیگال کے سفیر عبدالاحد امباکی شامل تھے۔
بحرین کے سفیرنے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ "”مرحوم امیر نے ہمارے لئے ایک تاثر اور تجربہ چھوڑا ہے جو ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک کے سربراہان اور سفیروں کو چاہئے کہ وہ مرحوم امیر کی قبر پر حاضری دیں اور انکے لئے سورۃ فاتحہ کا ورد کریں کیونکہ غیر معمولی صورتحال میں ہم امیر الکویت کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوسکے۔
مزید پڑھیں: صدر پاکستان کی جانب سے امیر کویت کو تعزیتی خط
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب امیر کے سفارتی اور انسان دوست موقف کو یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفیروں نے اعلیٰ عظمت امیر کے عہد میں انکے ساتھ کام کیا ہے اور ہمارے دلوں میں ایک تاثر انکے تجربے اور بہترین مشورے ہیں جنہیں ہم کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔