کویت اردو نیوز 02 جولائی: کویت کا درجہ حرارت حد سے تجاوز کرگیا، گرمی کی شدت برداشت سے باہر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات میں موسم کی پیش گوئی کے مبصر عبد العزیز القراوی نے روزنامہ الرای کو اپنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ” کویت کے کچھ علاقوں میں گزشتہ روز اور آج درجہ حرارت 53.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ اتوار تک درجہ حرارت معمول کی سطح پر گر جائے گا تاہم اگلے ہفتے بھی درجہ حرارت 48 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا”۔ القراوی نے مزید بتایا کہ جس درجہ حرارت کو ریکارڈ کیا گیا ہے اور جس کا اعلان کیا گیا ہے اس درجہ حرارت کی سایہ دار جگہوں پر مخصوص آلات کے ذریعے پیمائش کی گئی تھی جبکہ
کھلے علاقوں میں سورج کی روشمی کے عین نیچے درجہ حرارت کو آلہ کاروں اور دیگر آلات سے ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کھلے علاقوں میں ملک کا درجہ حرارت دن کے دوران 65 سے 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ القراوی نے واضح کیا کہ درجہ حرارت کی ریڈنگ اور ریکارڈنگ ایک متحدہ نظام کے مطابق عالمی سطح پر لی گئی ہے جو سایے میں ہوا کے درجہ حرارت کی پیمائش ہے۔