کویت اردو نیوز 03 جولائی: شادیوں ، شہریوں کی ملازمتوں اور غیرملکیوں کے اقاموں کی تجدید سے قبل ڈرگ ٹیسٹ کروانے کی تجویز پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نمائندہ مھند السایر نے وزارت صحت ، داخلہ اور انصاف کو شہریوں کی شادی یا ملازمت کے موقع پر اور غیر ملکیوں کے رہائشی اقامہ کی تجدید کے وقت منشیات کے ٹیسٹ کے لئے ایک تجویز پیش کی ہے۔ اس تجویز کے حوالے سے السایر نے کہا کہ "دس سالوں میں منشیات کے واقعات کی تعداد 17،000 سے تجاوز کرچکی ہے اور اسے محض کوششوں سے ہی کم کیا جاسکتا ہے اور مخصوص ٹیسٹ سے ہی ہم اس لعنت سے نجات حاصل کرسکیں گے۔ ڈرگ ٹیسٹ دراصل جسم میں منشیات یا مخصوص ادوایات کی جانچ کے لئے کروایا جاتا ہے۔ مخصوص دواؤں کی موجودگی کا پتہ لگانے اور
منشیات کے استعمال کا تعین کرنے کے لئے حیاتیاتی مواد (جیسے پیشاب ، بال ، تھوک ، یا پسینہ) کی جانچ کی جاتی ہے۔غیر قانونی منشیات کے استعمال کے ساتھ ساتھ مخصوص پیشوں یا ایتھلیٹک مقابلوں میں ممنوعہ منشیات اور مادوں کے استعمال کا پتہ لگانے کے لئے منشیات کے ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں۔