کویت سٹی 31 جولائی: PCR ٹیسٹ کی قیمتیں 27 دینار تک گر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے توثیق کے معیارات کی تکنیکی خصوصیات کو پورا کرنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کے لئے نجی لیبارٹریوں کی اضافی تعداد کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت صحت نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی قیمت 40 دینار مقرر کی تھی جو بہت زیادہ تو تھی لیکن اس قیمت کے مقرر کرنے کا مقصد موجود صورتحال میں کسی بھی قسم کی ہیر پھیر اور استحصال کو روکنا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ماں کی کفالت میں بچے ہونے کا قانون ختم
کچھ تسلیم شدہ لیبارٹریوں نے اعلان کیا ہے کہ قانونی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کی قیمتوں میں تبدیلی جو 30 سے 35 دینار کے درمیان ہے مخصوص شرائط کے مطابق کچھ گروپوں کے لئے 27 دینار پہنچ چکی ہے۔