کویت اردو نیوز 05 جولائی: کویت کی جانب سے کمرشل پروازوں کے لئے تین مختلف فہرستیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ مجاز حکام عیدالاضحٰی کی چھٹیوں سے قبل کمرشل فضائی پروازوں کی 3 فہرستیں جاری کریں گے۔ پہلی فہرست میں اضافی دارالحکومتوں کو شامل کیا گیا ہے جن کے لئے ایئر لائنز کو عید الاضحٰی کی چھٹیوں سے قبل پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ بیرون ملک عید کی چھٹیاں گزارنے والے خواہشمند کویتی شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جائے بشرطیکہ سفر کی خواہش رکھنے والے شہریوں نے ویکسین کی دو خوراکیں وصول کرلی ہوں۔ دوسری فہرست میں ان ممالک کے نام
شامل ہیں جہاں سے براہ راست کمرشل پروازوں میں غیرملکیوں کو نقل و حمل کی اجازت ہے اور کابینہ نے یکم اگست سے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔ تیسری فہرست میں ان ممالک کے نام درج ہیں جو ممنوعہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں اور جہاں سے آنے والے گھریلو ملازمین کو تیسرے ملک میں 14 دن گزار کر ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔