کویت اردو نیوز 14 جولائی: یکم اگست سے غیرملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے باوجود بھارتی شہری براہ راست ملک میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یکم اگست سے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بین الاقوامی ائیر ٹریفک کے کھلنے کے بعد بھی ہندوستان سے پرواز کرنے والے مسافر براہ راست کویت میں پرواز نہیں کرسکیں گے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے مسافر کویت آسکتے ہیں بشرطیکہ وہ کویت میں داخلے سےقبل کسی تیسری ملک میں 14 دن قیام کریں۔ یہ پابندی اگلے نوٹس تک جاری رہے گی۔ یکم اگست سے تارکین وطن کے کویت میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ صرف
جائز اقامے والے رہائشیوں کے لئے ہے بشرطیکہ وہ کویت میں منظور شدہ ویکسین میں سے کسی ایک ویکسین کی دو خوراکیں وصول نہ کر لیں۔ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ یا سمندری بندرگاہوں پر آمد پر ویزا حاصل کرنے والے تارکین وطن کی اجازت کے لئے ابھی کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یکم اگست سے
رہائشیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کے جاری ہونے کے بعد کورونا ایمرجنسی کمیٹی نے وزٹ ویزا پر کویت آنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کے لئے پورٹس اور رہائشی امور کے شعبے کو ویزا کھولنے سے آگاہ نہیں کیا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یورپی پاسپورٹ رکھنے والوں اور کچھ دوسرے ممالک کے شہریوں کے داخلے کو روکنے کا فیصلہ تاحال قائم ہے۔
دستیاب اندازوں کے مطابق 400،000 سے زائد رہائشی بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں ان میں سے بیشتر اگست میں واپس نہیں آسکیں گے کیونکہ ان میں سے صرف چند افراد کو ویکسین کی دو خوراکیں موصول ہوئی ہیں اور کچھ ممالک میں کویت میں منظور شدہ ویکسینوں کی خوراکوں کا حصول بہت مشکل ہے۔