کویت اردو نیوز 22 دسمبر: کورونا ویکسین کل کویت پہنچے گی جبکہ ویکسی نیشن کا عمل اس ہفتے کے آخر میں شروع کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح نے بتایا کہ کوویڈ 19 ویکسین کی پہلی کھیپ کل بدھ کے روز صبح سویرے پہنچے گی اور اس ہفتے کے آخر میں ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوگا۔
وزیر صحت نے مزید بتایا کہ COVID-19 ویکسی نیشن حاصل کرنے والے گروپوں کو ترجیحی بنیادوں پر چار مراحل میں تقسیم کیا جائے گا جس میں ہیلتھ ورکرز ، 65 اور اس سے زائد عمر کے افراد، فرسٹ گریڈ ملازمین اور معاشرے کے تمام افراد و گروپس شامل ہوں گے۔ ابھی تک کل 73،700 افراد نے ویکسین وصول کرنے کے لئے اندراج کرایا ہے اور ٹرن آوٹ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
وزیر الصباح نے وزارت کی تمام کمیٹیوں اور شعبوں اور ملک کے دیگر تمام متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہا جو ویکسی نیشن کے عمل کو فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔