کویت اردو نیوز 29 جولائی: وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح کا ایک دن میں 95،000 افراد کو ویکسین دینے کے ریکارڈ کارنامے پر خوشی کا اظہار، قومی ویکسی نیشن مہم میں کام کرنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ویکسی نیشن مہم کے دوران گزشتہ روز شہریوں اور رہائشیوں میں ریکارڈ ویکسی نیشن مکمل کی گئیں۔ صرف ایک دن میں 95،000 افراد کو ویکسین دی گئی جو یقیناً ایک بڑا ریکارڈ ہے۔ اس موقع پر وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح نے کہا کہ”خدا کا شکر ہے کہ آج 95،000 شہریوں اور رہائشیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "قومی ویکسی نیشن مہم میں کام کرنے والے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کا میں بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔” وزارت صحت نے کہا کہ "آج کوویڈ 19 ویکسین کی تقریبا 95،000 خوراکیں
شہریوں اور رہائشیوں کے مختلف عمر طبقوں کو ، مشرف میں ویکسی نیشن سینٹر ، پرائمری کیئر سنٹرز ، شیخ جابر برج اور فیلڈ مہموں کے ذریعے فراہم کی گئیں۔ اس تناظر میں وزارت صحت کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر مصطفی رضا نے کہا کہ "ہم ملک میں معاشرتی قوت مدافعت حاصل کرنے کے لئے 70 سے 75 فیصد آبادی کو ویکسین دینے کے منتظر ہیں”۔