کویت اردو نیوز 28 جولائی: "Kuwait Mosafer” ایپلی کیشن پر PCR ٹیسٹ کی پیشگی ادائیگی کی شرط جو کہ 20 دینار تھی منسوخ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کے سبب ملک میں غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سفری طریقہ کار کو آسان بنانے اور غیرملکیوں کے وطن لوٹنے کے لئے اہم اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ ان اقدامات میں سب سے اہم PCR ٹیسٹ فیس جو کہ 20 دینار مختص کی گئی تھی کی پیشگی ادائیگی کی ضرورت کو منسوخ کردیا ہے۔ اب "Kuwait Mosafer” پلیٹ فارم پر PCR ٹیسٹ کے لئے پیشگی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوگی بشرطیکہ مسافر ایک ہفتے تک گھر کے قرنطین کی مدت پوری کریں۔ کویت واپس آنے کے طریق کار میں
ذرائع نے وضاحت کی کہ ملک میں ویکسین وصول کرنے والے (Immune / My Identity) ایپلی کیشن میں سبز رنگ کے نمودار ہونے کے بعد Shlonik ایپلی کیشن اور Kuwait Mosafer پلیٹ فارم میں اندراج مکمل کریں گے
جس کے بعد ان پر ملک میں آمد کے بعد اگلے ایک ہفتے کیلئے گھریلو قرنطین لاگو ہوجائے گا لیکن اگر تارکین وطن گھریلو قرنطین کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو قرنطین کی مدت کے دوران سنگل PCR ٹیسٹ دے سکتے ہیں تاہم اس PCR ٹیسٹ کی انہیں مخصوص رقم ادا کرنی ہوگی۔ PCR ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں وہ گھریلو قرنطین کی شرط سے فوری آزاد ہوجائیں گے۔