کویت اردو نیوز 07 اگست: "حولی کورٹس” کمپلیکس کے لیے کثیر المنزلہ کار پارکنگ کی تعمیر کی تجویز پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کونسل کی حولی کمیٹی نے اپنے اجلاس کے دوران کمیٹی کے رپورٹر عبدالعزیز المعجیل کی سربراہی میں کورٹ کمپلیکس کی خدمت کے لیے پلاٹ نمبر 189حولی علاقے میں کثیر المنزلہ کار پارکنگ بنانے کی کابینہ کی درخواست منظور کرنے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے ٹورزم انٹرپرائزز کمپنی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الشعب کلب کے اندر سمندری علاقے میں سمندری فیول اسٹیشن اور یاٹ کلب قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
کمیٹی نے واٹر فرنٹ پروجیکٹ (مرینہ مال) کے پانچویں مرحلے میں توسیع کی درخواست ملتوی کردی ہے اس کے علاوہ کمیٹی نے انجافا بیچ میں البداء میرین سینٹر کی عمارت کی دوبارہ الاٹمنٹ کے حوالے سے انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی کا خط ایگزیکٹو باڈی کو رپورٹ تیار کرنے کے لیے ارسال کیا ہے۔
امعجل نے بتایا کیا کہ کمیٹی نے درج ذیل درخواستوں کا فیصلہ فی الحال ملتوی کر دیا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔
- پبلک اتھارٹی فار دی کیئر آف پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ آف نوبل قرآن ، سنت اور اس کے سائنسز نے جنوبی مبارک العبداللہ الجابر میں سیرت نبویؐ اور حدیث کے مرکز کے الحاق کو اس کے حق میں منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
- وزارت اوقاف نے بیان میں عبداللہ عبداللطیف شعیب مسجد کی حدود میں امام اور موذن کی فیملی رہائش گاہ مختص کرنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے کنزیومر پروٹیکشن سوسائٹی کی جانب سے دارالحکومت گورنریٹ یا حولی گورنریٹ میں ایسوسی ایشن کے لیے زمین یا جگہ مختص کرنے کے حوالے سے پیش کی گئی درخواست کو محفوظ کیا۔