کویت اردو نیوز06 جولائی: غیر ملکیوں کو داخلے کی اجازت کے فیصلے میں وزٹ ویزے کا اجراء شامل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ یکم اگست سے تارکینِ وطن کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے میں صرف ایسے افراد شامل ہیں جن کے رہائشی اقامے جائز ہیں اور اقاموں کی معیاد ابھی باقی ہے جبکہ غیر ملکیوں کے لئے وزٹ ویزا جاری کرنے کا کوئی فیصلہ اب تک نہیں لیا گیا ہے لہٰذا کوئی تارکینِ وطن فضائی ، بحری یا سمندری حدود پار کرکے وزٹ ویزا پر ملک میں داخل نہيں ہوسکتا۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ
کورونا ایمرجنسی کمیٹی نے بندرگاہوں اور رہائشی امور کے شعبے کو یکم اگست سے رہائشیوں کو ملک میں داخلے ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ جاری ہونے کے بعد کویت آنے والے خواہش مند غیر ملکیوں کے لئے وزٹ ویزوں کے اجراء سے متعلق بندرگاہوں اور رہائشی امور کے شعبے کو آگاہ نہیں کیا ہے۔ وزیر برائے کونسل کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں صرف ایسے رہائشیوں کے داخلے شامل ہیں جن کے پاس جائز اقامیں ہیں اور انہوں نے کویت میں منظور شدہ ویکسینوں میں سے کسی ایک ویکسین کی دو خوراکیں وصول کرلی ہوں۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ یورپی پاسپورٹ رکھنے والوں اور کچھ دوسرے ممالک پر ملک میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ قائم ہے اور انہیں جائز ویزا رکھنے کے باوجود ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی چاہے وہ سیاح کی حیثيت سے داخل ہونا چاہیں یا فیملی ویزا کے حامل افراد ہوں۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ بیرون ملک پھنسے رہائشیوں کی تعداد 400،000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے بیشتر اگست میں واپس نہیں آسکیں گے کیونکہ ان میں سے صرف چند افراد کو ویکسین کی دو خوراکیں موصول ہوئی ہیں اور کچھ ممالک میں کویت میں منظور شدہ چار ویکسینوں (فائزر – آکسفورڈ – جانسن – موڈرنا) کی خوراکیں حاصل کرنا فی الوقت بہت مشکل ہے۔