کویت اردو نیوز 11 ستمبر: وزارت صحت کی جانب سے غیر ملکیوں کو ادویات کی فراہمی بند کرنے پر غور۔
تفصیلات کے مطابق اخراجات کو کم کرنے کے اپنے کفایت شعاری اقدامات کے ایک حصے کے طور پر وزارت صحت وزراء کونسل کو اپنی تجاویز پیش کرے گی تاکہ ہسپتالوں ، صحت مراکز اور معاون طبی خدمات میں غیرملکیوں کے لیے ادویات کی فراہمی کو کم کیا جا سکے اور ممکنہ طور پر غیر ملکیوں کے علاج کے متبادل طریقے تجویز کیے جائیں۔ باخبر حکومتی ذرائع نے روزنامہ الرای کو بتایا کہ وزارت مالی سال 2021-2022 سے اخراجات کو کم سے کم 10 فیصد کم کرنے کے اقدامات کے سلسلے سے متعلق ایک جامع منصوبہ اگلے ہفتے
پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ کابینہ نے وزارت صحت کو پابند کیا ہے کہ وہ وزارت خزانہ کو لازمی ادویات اور تارکین وطن کے متبادل علاج کے بارے میں ایک مطالعہ فراہم کرے اسکے علاوہ اسکالرشپ پر طلباء کی تعداد کم کرنے، ہیلتھ دفاتر میں
غیرکویتی کارکنان کی تعداد کو کم کرنے اور بیرون ممالک علاج کو صرف نازک معاملات تک محدود رکھنے پر ایک جامع رپورٹ پیش کریں۔ ذرائع نے نشاندہی کی کہ وزارت صحت کے پاس غیر ملکیوں کے علاج کے متبادل کے حوالے سے لچکدار اختیارات ہیں اور ایسے طریقے موجود ہیں جو اس طبقہ کو فراہم کی جانے والی سروس کو متاثر نہیں کریں گے۔