کویت اردو نیوز 27 ستمبر: کوویڈ 19 ویکسین کی بوسٹر خوراک حاصل کرنے والے 3 گروپوں کے لیے موسمی فلو ویکسی نیشن کی فراہمی شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السناد نے اعلان کیا ہے کہ موسمی انفلوئنزا ویکسی نیشن دینا متوازی طور پر کوویڈ 19 ویکسین کی تیسری بوسٹر خوراک کی فراہمی کے ساتھ مخصوص گروپوں کو دی گئی خوراک میں شامل ہے۔ موجودہ مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور انفیکشن کے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار افراد (صحت کے شعبے میں کام کرنے والے) اور امیونو ڈیفینسی بیماریوں میں مبتلا افراد کا زمرہ شامل ہے۔ السناد نے وضاحت کی کہ بوسٹر خوراک کے ساتھ متوازی طور پر موسمی فلو کی خوراک دینا موجودہ مرحلے میں
تین ہدف بنائے گئے گروہوں کی حفاظت اور سہولت کے پیش نظر ہے کیونکہ یہ گروپس کچھ خطرے والے عوامل رکھتے ہیں اور ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے بشرطیکہ موسمی فلو کی ویکسین مختلف مراکز میں رہائشیوں اور شہریوں کے لئے فراہم کی جاسکیں۔
دوسری جانب سبسڈی کی اقسام کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی نے الٹرا 98 آکٹین پٹرول کی قیمت میں یکم اکتوبر 2021 سے 5 فلس فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عادی اور سپر پٹرول کی فی لیٹر قیمت 85 اور 105 فلس ہی رہے گی۔ تیسری خبر کے مطابق کویت جہاں کار سیکھنے کے لائسنس کے حصول کے لحاظ سے دنیا کے چھٹے مشکل ملک کے طور پر ابھرا وہیں ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے آسان ملک کے طور پر قطر دوسرے نمبر پر آیا۔ میکسیکو ڈرائیونگ ایجوکیشن کے لحاظ سے سب سے آسان ملک کے طور پر سرفہرست ہے جبکہ ڈرائیونگ کی تعلیم میں آسانی کے لحاظ سے لٹویا تیسرے نمبر پر ہے اس کے بعد امریکہ چوتھے نمبر پر اور کینیڈا پانچویں نمبر پر ہے۔