کویت اردو نیوز 22 نومبر: قوت مدافعت کو مضبوط کرنے اور کورونا اور اس کی مختلف اقسام سے انفیکشن کے امکانات کو کم کرنے کے لیے بوسٹر خوراک لینے پر زور۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السناد نے وائرس اور اس کی مختلف اقسام (کوویڈ19) سے ہونے والی پیچیدگیوں اور خاص طور پر زیادہ کمزور گروپوں (بزرگوں و دائمی امراض میں مبتلا افراد) میں انفیکشن کے خلاف قوت مدافعت کو مضبوط کرنے اور انفیکشن کے امکانات کو کم کرنے کے لیے کووِڈ 19 ویکسین کی (تیسری) بوسٹر خوراک حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ السناد نے یہ بھی واضح کیا کہ 18 سال سے زائد عمر کے (فائزر ، آسٹرازینیکا یا دیگر میں سے کسی کی بھی دو خوراکیں لینے والے) گروپ کوویڈ19 ویکسین کی (تیسری) بوسٹر خوراک بغیر کسی
پیشگی ملاقات (ایڈوانس بکنگ) کے لے سکتے ہیں بشرطیکہ انہیں ویکسن کی دو خوراکیں لئے کم از کم 06 ماہ گزر چکے ہوں۔ السناد کے مطابق قومی ویکسی نیشن مہم کویت کے ویکسی نیشن سنٹر میں مشرف کے علاقے میں نمائشی میدانوں میں ہال نمبر 5 اور 6 میں اتوار سے جمعرات صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک جبکہ ہفتہ کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک خدمات فراہم کرتی رہتی ہے۔