کویت سٹی 10 جولائی: سوق جمعہ ایک بار پھر بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت بلدیہ نے جمعہ کا بازار ایک بار پھر بند کردیا۔حکومت نے سوق حراج آج جمعہ 10 جولائی کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا اور فیصلے کے مطابق سوق جمعہ مقررہ وقت پر کھولنے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے تاہم تمام داخلی دروازوں کے سامنے تنظیم کی کمی، اجتماعی افراتفری اور معاشرتی فاصلے کی ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث مارکیٹ کو دوبارہ بند کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ مارکیٹ کے اسٹال مالکان صحت کے کسی بھی ضوابط اور ہدایات کی پابندی کرتے نظر نہیں آئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت نے تمام ویزے معطل کر دئیے
ذرائع نے تصدیق کی کہ بلدیہ صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے گی اور مارکیٹ کو دوبارہ کھولنے کے لئے ایک نئی تاریخ طے کرے گی۔