کویت اردو نیوز 10 دسمبر: 60 سے زائد غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت ناموں میں عارضی توسیع، بیرون ملک سفر کرنے سے ویزا کینسل کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 60 سال سے زیادہ عمر کے تارکین وطن کے لیے رہائش کی تجدید کا مسئلہ ابھی تک حکومتی حل کا منتظر ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جن افراد کے رہائشی اجازت نامے ختم ہو چکے ہیں وزارت داخلہ اس زمرے کے تارکین وطن کے لیے عارضی توسیع جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزنامہ الری کی رپورٹ کے مطابق ساٹھ سال سے زائد عمر کے غیر گریجویٹ تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ کی تجدید پر پابندی کا فیصلہ پبلک اتھارٹی فار مین پاور سسٹم پر اب بھی جاری ہے اس لیے
اس زمرے کے تارکین وطن اپنی رہائش کی تجدید نہیں کر سکتے لہٰذا وزارت داخلہ نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ماہ سے لے کر 3 ماہ تک کی عارضی رہائش کی اجازت دی ہے۔ جو لوگ عارضی رہائش پر ہیں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک سے باہر نہ جائیں ایسا کرنے سے وہ رہائشی اجازت نامے سے محروم ہو جائیں گے اور وہ اس ویزا پر کویت واپس نہیں آ سکیں گے۔