کویت سٹی 11 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک پھنسے تارکین وطن ڈاکٹروں کی واپسی کا عمل جلد متوقع۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت تارکین وطن ڈاکٹروں کی واپسی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہی ہے جنہیں سرکاری اسپتالوں میں تفویض کیا گیا ہے اور وہ فی الوقت کورونا بحران کے باعث دوسرے ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں انکی واپسی جولائی کے وسط یا اگست کے شروع میں متوقع ہے۔
روزنامہ کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ متعدد جنرل اور اسپیشل اسپتالوں نے بیرون ملک پھنسے ہوئے تارکین وطن ڈاکٹروں کی فہرست وزارت داخلہ کے تکنیکی شعبہ کو بھجوا دی تاکہ ان کی وطن واپسی کا اہتمام کیا جاسکے۔
گذشتہ ہفتے محکمے نے اسپتالوں کو ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں وزارت نے تمام محکموں کے تارکین وطن ڈاکٹروں کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس فہرست میں ڈاکٹروں کا نام، سپیشلائزشن، سول شناختی نمبر اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونا چاہئے نیز ان کا رہائشی اجازت نامہ درست ہے یا نہیں، اس کے علاوہ اسپتالوں کے تمام متعلقہ محکموں میں رابطہ افسران بھی شامل ہیں۔
حوالہ: عرب ٹائمز