کویت اردو نیوز 05 جنوری: امیر کویت اور دیگر خلیجی ممالک کے امیر و سربراہان سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر الکویت شیخ نواف الاحمد نے سعودی عرب پہنچنے پر بھائی چارگی اور محبت سے لبریز بیان دیا۔خلیجی ممالک کی عرب ریاستوں کے تعاون کونسل کے 41 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچنے پر امیر الکویت نے محبت اور بھائی چارگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” میرے لئے اپنے برادر ملک سعودی عرب کا دورہ کرنا انتہائی خوشی کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام خلیج اور عرب ریاستوں کی عوام پر اپنا رحم و کرم کرے اور تمام عرب ریاستوں کو مستحکم اور خوشحال بنائے”۔آمین
دوسری جانب قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا طیارہ العلا گورنریٹ ہوائی اڈے پر اترا۔ امیر قطر اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچے ہیں اس کے علاوہ سلطنت عمان سے نائب وزیر اعظم برائے کابینہ کے امور فہد بن محمود السید، متحدہ عرب امارات سے شیخ محمد بن راشد المکتوم جبکہ بحرین سے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد الخلیفہ سربراہی اجلاس کے لئے العلا گورنریٹ پہنچے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات ہی امیر کویت کی کوششوں سے سعودی عرب اور قطر کے تعلقات ایک لمبے عرصے کے بعد بحال ہوئے اور آج مملکت سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل ریاستوں کے رہنماؤں کا 41 واں اجلاس العلا گورنریٹ میں منعقد ہورہا ہے۔