کویت سٹی 13 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے وزارت اوقاف نے کویتی موذن اور امام کی تقرری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر انصاف اور وزیر اوقاف اور اسلامی امور کویت کے مشیر ڈاکٹر فہد العفسی نے کہا کہ امام اور موذن کی ملازمتوں میں کمی کو پورا کرنے کے لئے ریٹائر ہونے والے یا رضاکارانہ طور پر امام اور موذن کی حیثيت سے کام کرنے کے خواہشمند کویتی شہریوں کی تقرری کے لئے تیار ہیں اور درخواستیں جلد وصول کی جائنگی۔
العفسی نے آج ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ وزارت مذکورہ بالا ملازمتوں میں 16 سے 25 جون تک تقرری شروع کردے گی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اقدام خصوصی قومی صلاحیتوں کی سرمایہ کاری اور مذہبی ملازمتوں میں تمام آسامیاں شہریوں سے پُر کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت نے ریٹائر ہونے والے کویتیوں کے لئے امام یا موذن کی حیثیت سے تقرری کے لئے طے کی گئی تمام شرائط میں آسانی پیدا کردی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخواستیں وصول کی جاسکیں۔ درخواست دہندگان کو تحریری امتحان سے ان دونوں عہدوں کے لئے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے بشرطیکہ وہ زبانی انٹرویو پاس کریں اور درخواست دہندہ مستقل مزاج اورسمجھدار ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت نے یہ بھی شرط رکھی ہے کہ ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند ریٹائر افراد قرآن پاک کے دو حصوں کو حفظ کریں اچھی کارکردگی، آواز اور پاکیزگی، دعا اور اعتقاد کے اصولوں سے واقفیت کی شقوں کو مدنظر رکھتے ہوں۔
العفسی نے موذن اور امام کی حیثیت سے کام کرنے والے ریٹائرڈ یا رضاکارانہ طور پر اس حیثیت کو قبول کرنے والے افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارت کی طرف سے طے شدہ طریقہ کار اور شرائط پر عمل کرنے کے لئے وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر لنک میں اندراج کریں۔
حوالہ: عرب ٹائمز
میں کویت میں بطور ایک خادم کے امام یا مؤذن کی حیثیت سے کام کرنا چاہتا ہوں میری کویت کی گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ مجھے اس نیک کیلے منتخب کیا جائے
میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں میں نے قرآن مجید مکمل حفظ کیا ہے اور عالم کا کورس بھی کیا ہے
میرا نام عابد حسین
فون نمبر 03410689930