کویت اردو نیوز 14 اپریل: کویت سول سروس بیورو نے یکم مئی بروز اتوار کو سرکاری اداروں میں کام کی معطلی کا اعلان کیا کیونکہ
یہ ماہ رمضان کے تیس دن پورے کرے گا لہٰذا پیر، منگل اور بدھ 2، 3 اور 4 مئی کو عید الفطر کی چھٹیاں ہیں جبکہ جمعرات 5 مئی کو کویتی آئین کے مطابق آرام کے دن کے طور پر تصور کیا جائے گا کیونکہ یہ دو تعطیلات کے درمیان آتا ہے لہٰذا جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں ملا کر مجموعی طور پر 09 دن کی تعطیلات بن جائیں گی۔ 8 مئی کو سرکاری کام کا دن معمول کے مطابق دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل کویت کے ماہر فلکیات کی جانب سے بھی اس سال رمضان المبارک کے تیس روزے مکمل ہونے کی پیشنگوئی کی تھی جس کے مطابق یکم مئی کو رمضان المبارک کا تیسواں اور آخری روزہ ہو گا۔
Related posts:
کویت کی مواصلاتی کمپنی "زین" نے سوق المبارکیہ سے متعلق شاندار اعلان کر دیا
کویت: PAM کا پرائیویٹ سیکٹر میں بھی کویتی ملازمین کی تعداد بڑھانے پر غور
کویت اور دیگر خلیجی ممالک سمیت دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست جاری
ملک برطانیہ الزبتھ دوئم کی وفات پر امیر کویت کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار
کویت آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کی منسوخی، فیصلے پر عملدرآمد کب سے ہو گا تفصیلات جاری
کویت کے معروف جمعہ بازار میں سب سے بڑی دعوت افطار کا اہتمام
کویت: فرنٹ لائن ملازمین کو انعامات سے نوازے جانے کا اعلان
پیر سے منگل تک کویت میں بارش ہونے کی پیشنگوئی