کویت اردو نیوز 25 اپریل: عیدی تقسیم کے لیے دیناروں کے چھوٹے و بڑے تمام اقسام کے نوٹوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے مرکزی بینک آف کویت (سنٹرل بینک آف کویت) نے عیدالفطر کے دوران
متعدد شاپنگ مالز میں آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایم) کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں سنٹرل بینک آف کویت نے کہا کہ کویت بینکنگ ایسوسی ایشن (کے بی اے) مشترکہ خودکار بینکنگ سروسز کمپنی (کے-نیٹ) کے تعاون سے اے ٹی ایم کی خدمات 24 اپریل سے 4 مئی 2022 تک کویت کے معروف اور بڑے مالز "دی ایوینیوز اور 360 مال” میں فراہم کی جائیں گی۔ سنٹرل بینک آف کویت نے مزید کہا کہ اس سروس کو عوام میں اچھی طرح سے پذیرائی ملی ہے کیونکہ لوگ اب ہر قسم کا نوٹ حاصل کرنے کے قابل ہیں خاص طور پر چھوٹے بینک نوٹ جو عام طور پر دوسری
اے ٹی ایم مشینوں میں دستیاب نہیں ہوتے ہیں۔ بیان میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ مرکزی بینک نے پہلے ہی مقامی بینکوں کو مذکورہ بالا مالیت کے نئے بینک نوٹ فراہم کیے ہیں تاکہ وہ ملک میں تمام بینکوں کی شاخوں میں دستیاب کرائے جائیں۔