کویت اردو نیوز 28 ستمبر: فی الحال پانچویں مرحلے میں کوئی منتقلی نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ القبس کو ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے آج اپنے اجلاس کے دوران پانچویں مرحلے میں منتقلی کو اگلی اطلاع آنے تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کونسل بیرون ملک سے واپس آنے والے افراد کے لئے قرنطین مدت کو کم کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی اور ملک میں داخل ہونے والے 34 ممنوعہ ممالک کی فہرست جاری رہے گی اور روزانہ کی بنیاد پر اس کا جائزہ لیا جائے گا۔
جزوی پابندی کی واپسی کے بارے میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نئے کیسوں شدت اور ملک میں اموات کی تعداد کو سامنے رکھتے ہوئے ایک مطالعہ اور جائزہ کے مطابق تمام امکانات موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: قرنطین کی مدت میں کوئی کمی نہیں کی گئی
ذرائع نے اشارہ کیا کہ آئندہ ہفتے صحت حکام کی جانب سے وزراء کونسل کو ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے گی جس کی روشنی میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔