کویت اردو نیوز 18 مئی: کویت کی وزارت داخلہ نے شادی میں کلاشنکوف سے فائرنگ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا نے سوشل میڈیا سائٹس پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ کی طرف اشارہ کیا جس میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں فائرنگ اور انسانی جانوں، سرکاری اور نجی املاک کو خطرے میں ڈالا گیا تھا۔ وزارت نے ہتھیاروں کی تحقیقات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے واقعے کے حالات کی نگرانی کی تصدیق کی جس نے فوری طور پر تحقیقات اور معلومات اکٹھی کیں اور تصدیق کی کہ یہ واقعہ شادی کی تقریب میں پیش آیا اور ضروری قانونی اجازت حاصل کر لی گئی اور
ایک کلاشنکوف مشین گن بھی قبضے میں لے لی گئی جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے ساتھ تعاون کرنے والے دو دیگر افراد کو بھی پکڑ لیا گیا۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ اسلحہ کے جرائم کا مقدمہ نمبر 2022/7 کے تحت درج کر کے ملزمان اور ضبط شدہ اشیاء کو مجاز حکام کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ہوائی فائرنگ کرتے رہے جبکہ ویڈیو بنانے والا نوجوانوں کو ایسا کرنے سے روکتا رہا۔