کویت اردو نیوز 23 اگست: کویت آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کی معیاد کی مدت تبدیل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہاں صحت کے حکام دنیا بھر میں وبائی حالت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں وہیں سب سے ذیادہ تشویش ان ممنوعہ ممالک کے حوالے سے ہیں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں اور ان پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔ ان ممنوعہ ممالک کی صحت کی صورتحال کا جائزہ ہر دس دن بعد لیا جاتا ہے تاہم ان ممالک سے کویت میں داخل ہونے کے لئے کسی غیر ممنوعہ ملک میں 14 دن کا قرنطین گزار کر اور پی سی آر ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ کے ساتھ آیا جاسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ ساتھ لانا لازمی ہے تاہم پی سی آر سرٹیفکیٹ کی میعاد کی مدت 72 گھنٹے (3دن) سے تبدیل کرکے 96 گھنٹے (4دن) کردی گئی ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ کویت آنے کے بعد 14 دن کا قرنطین لازمی ہے اور اس حوالے سے کوئی نیا فیصلہ اب تک جاری نہیں کیا گیا۔