کویت اردو نیوز 24 جون: پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت، کویت سوسائٹی آف انجینئرز کے تعاون سے، انجینئرنگ، آرکی-ٹیکچرل، زرعی شعبوں اور اسسٹنٹ انجینئرنگ کے پیشوں کے 71 پیشوں کے سرٹیفکیٹ کی منظوری کے طریقہ کار کا آغاز کرے گی۔ روزنامہ القبس کے باخبر ذرائع کے مطابق
طریقہ کار کا تعلق صرف سرٹیفکیٹس کی منظوری سے نہیں ہوگا بلکہ اس میں کچھ خاصیتوں اور پیشوں میں ٹیسٹ کا انعقاد بھی شامل ہوگا جو کہ لیبر مارکیٹ سے عام کارکنوں کو فلٹر کرنے کے منصوبے کے تحت ہوگا۔ یہ انٹرویو بہت سے پیشوں اور مہارتوں جیسے کہ انٹیرئیر ڈیزائنرز اور الیکٹریکل، سول اور مکینیکل انجینئرنگ کے شعبوں میں کام کرنے والے ڈرافٹسمین کے لیے لیا جائے گا۔ دریں اثنا، پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نجی شعبے میں ٹیکنیشن، اسسٹنٹ اسپیشلسٹ آف نیچرل سائنسز اور انجینئرنگ کے پیشوں میں
رجسٹرڈ غیر کویتی کارکنوں کی تعداد 30,000 جبکہ صرف 310 کویتی ہیں۔ اس تناظر میں کویت سوسائٹی آف انجینئرز کے سربراہ فیصل ال اوطول نے غیر کویتی انجینئرز کو تسلیم کرنے کے تجربے کو ملک کی تمام پیشہ ورانہ سوسائٹیوں کو منتقل کرنے اور اس شعبے میں ان کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کرنے کی خواہش پر زور دیا۔
مزید برآں ذرائع نے بتایا کہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت آنے والے ہفتوں میں قیادت کے متعدد عہدوں پر تبدیلیاں دیکھے گی کیونکہ ان میں سے کچھ کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے چار موجودہ ڈائریکٹرز کی نامزدگی کا انکشاف کیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو کہ اتھارٹی کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں جنہیں قیادت کے عہدوں پر ترقی دی جائے گی۔