کویت اردو نیوز 31 دسمبر: وزارت داخلہ نئے سال کی شام کے دوران کسی بھی خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے کویت میں 850 سکیورٹی گشتوں کو تفویض کر کے مختلف مقامات کا انتظام کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ وزارت کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے آپریشنز اور ٹریفک سیکٹر میجر جنرل جمال السایغ نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت تمام رپورٹس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور شہریوں اور غیر ملکیوں کی حفاظت اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے ملک بھر میں گشت کے لئے تیار ہے۔ سکیورٹی فورسز مالز، شالے، فارم ہاؤسز اور صحرائی علاقوں اور کیمپوں پر سیکورٹی کی موجودگی چوکس رہے گی تاکہ پریشانی پیدا کرنے والوں کو روکا جا سکے۔
بارشوں کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے السایغ نے کہا کہ ہمارے پاس حادثات اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے سے نمٹنے کے لیے مکمل منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار کنٹرول روم اور آپریشن روم کے ذریعے سڑکوں کی نگرانی کریں گے تاکہ ٹریفک جام یا حادثات سے بچ سکیں۔
جو بھی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے یا لوگوں کو پریشان کرتا ہے اور سڑکیں بلاک کرتا ہے اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان کی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی اور خلاف ورزی پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سڑک پر دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جائے گا۔