کویت سٹی 07 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کا تین مراحل میں تجارتی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خدمات اور وزیر مملکت قومی اسمبلی امور مبارک الحارث کی زیر صدارت سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن میں ایک اجلاس منعقد ہواجس میں کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تجارتی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز سرکاری کام دوبارہ شروع کرنے کے انتظامی منصوبے کابھی جائزہ لیا گیا۔
الحارث نے آج ایک پریس بیان میں کہا کہ میٹنگ کے دوران سول ایوی ایشن کے عہدیداروں کی طرف سے پیش کردہ ایک پریزنٹیشن میں کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جانے اور آنے والے تجارتی پروازوں کے بتدریج آپریشن کے منصوبے کی تفصیلات شامل ہیں جس پر انتظامیہ کی جانب سے عمل درآمد ہوگا تاہم انتظامیہ وزراء کونسل کے وضع کردہ ملک میں معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے والے منصوبوں کے مطابق کام کرے گی۔
مبارک الحارث نے واضح کیا کہ تجارتی پروازوں کو چلانے کے لئے "سول ایوی ایشن” کے ذریعہ تیار کیا گیا منصوبہ 3 مراحل پر مبنی ہے۔ پہلے مرحلے میں %30 پروازیں شروع ہوں گی دوسرے مرحلے میں 60 فیصد پروازیں جبکہ تیسرے حتمی مرحلے میں ملک میں مکمل ہوائی آپریشن شروع کردیا جائے گا۔
حوالہ: عرب ٹائمز