کویت اردو نیوز 05 جون: کویت وزارت صحت نے مختلف علاقوں میں تقسیم کیے گئے 11 بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں تمباکو نوشی کے خاتمے کے لئے کلینکس کے ورک پلان کو اپڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمباکو نوشی کے عالمی دن کی تقریبات کے موقع پر سینٹرل ڈیپارٹمنٹ آف پرائمری ہیلتھ کیئر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر دینا الذھبیب نے کہا کہ تمباکو نوشی کو کنٹرول کرنے کے لئے کلینکس سینٹرل ڈیپارٹمنٹ آف پرائمری ہیلتھ کیئر اور نیشنل پروگرام کے تعاون سے مدد فراہم کریں گے۔ الذھبیب نے درج ذیل مراکز کے نام بتائے جہاں یہ سروس دستیاب ہے۔ عبداللہ عبدالہادی ہیلتھ سینٹرز، علی ثنیان الغانم اور عبدالرحمن عبدالمغنی کیپٹل ہیلتھ ڈسٹرکٹ میں،
#الصحة: تحديث خطة عمل عيادات المساعدة على الإقلاع عن التدخين في مراكز الرعاية الأوليةhttps://t.co/D4xpeW28oT pic.twitter.com/nCAeJ1gS28
— الراي (@AlraiMediaGroup) June 2, 2022
الرابعہ ہیلتھ سینٹر فروانیہ ڈسٹرکٹ، رومیثیہ ہیلتھ سینٹر ضلع حولی میں حولی الغربی، الجہرہ گورنریٹ میں العیون، الظہر اور مشرقی الاحمدی الاحمدی ہیلتھ ڈسٹرکٹ میں یہ خدمات دستیاب ہیں۔