کویت اردو نیوز 13جولائی: نومبیو ویب سائٹ، جو کہ دنیا میں زندگی گزارنے کے اخراجات کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس میں سے ایک ہے، نے اس سال کی پہلی ششماہی کے لیے کویت کو سب سے سستا خلیجی ملک جبکہ عرب دنیا میں 9واں سب سے سستا ملک قرار دیا ہے۔
نومبیو دو سال کے حساب سے زندگی گزارنے کی لاگت کا اشاریہ شائع کرتا ہے جو دنیا بھر کے 137 ممالک میں اشیائے خوردونوش بشمول گروسری، ریستوراں، نقل و حمل کی قیمتوں اور یوٹیلیٹی کے اخراجات کی پیمائش کرتا ہے تاہم اس میں رہائش کے اخراجات جیسے کرایہ یا رہن شامل نہیں ہیں۔ عرب ممالک میں لبنان سب سے مہنگے اور عالمی سطح پر 18 ویں نمبر پر ہے، اس کے بعد قطر دوسرے اور عالمی سطح پر 30 ویں، پھر متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر 35 ویں، بحرین 40 ویں، سعودی عرب 44 ویں، فلسطین 45 ویں، عمان 50 ویں، اردن 52 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے بعد
کویت عالمی سطح پر 56 ویں نمبر پر ہے جبکہ لیبیا، الجزائر، تیونس، شام اور مصر کو رہنے کے لیے سستے ترین عرب ممالک قرار دیا گیا۔ دوسری جانب کویت خلیجی اور عرب ممالک میں کرائے میں اضافے کے لحاظ سے قطر اور متحدہ عرب امارات کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔
کویت کئی یورپی ممالک جیسے فرانس، جرمنی، سویڈن، فن لینڈ اور اٹلی کے ساتھ ساتھ چین سے بھی اوپر آیا۔ قوت خرید کے لحاظ سے کویت عرب ممالک میں متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ یہ اشارے کسی خاص شہر میں اس شہر میں اوسط خالص تنخواہ کے لیے سامان اور خدمات کی خریداری میں فی فرد کی متعلقہ قوت خرید کو ظاہر کرتا ہے۔