کویت سٹی 13 اپریل: روزنامہ الأنباء کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے سرکاری ای میل سروس کے ذریعے تارکین وطن کے لئے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب ورک پرمٹ کی تجدید معیاد ختم ہونے سے صرف 30 دن پہلے ہی کی جاسکے گی۔ روزنامہ الانباء نے ایک سرکاری رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل ورک پرمٹ کی تجدید معیاد ختم ہونے سے 3 ماہ پہلے بھی کی جاسکتی تھی تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر قانون میں ردوبدل کیا گیا ہے جسکے بعد نئے قانون کے حساب سے ورک پرمٹ کی تجدید اب صرف 30 دن پہلے ہی ممکن ہے تاہم اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ قانون دائمی بنیادوں پر ہے یا وقت کی ضرورت۔