کویت اردو نیوز 04 مارچ: وزارء کونسل کا بڑا فیصلہ آگیا، کویت میں جزوی کرفیو نافذ کردیا گیا۔
روزنامہ القبس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وزراء کی کونسل نے اپنے غیر معمولی اجلاس کے دوران آج جمعرات کو ملک کے تمام حصوں میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔
وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح کی سربراہی میں لیا گیا وزراء کونسل کا فیصلہ جس کے مطابق اگلے اتوار کو شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک ایک ماہ کے لئے اس پابندی کا اطلاق کیا جائے گا۔
پچھلے تین دنوں میں ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ گزشتہ دنوں میں نئے انفیکشنز کی کل تعداد 4،466 تک پہنچ گئی ہے جن میں 20 اموات بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 22 فروری کو کابینہ نے ہیلتھ کمیٹی کی جانب سے ملک میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کی تجاویز کو مسترد کر کے اس کی جگہ ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں کئی سخت فیصلوں کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم تین دن میں ملک کی غیر یقینی صورتحال کے باعث جزوی کرفیو ہی آخری حل رہا ہے۔